اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی
ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بدعنوانی،
بچولیوں اور مجرموں کی گرفت میں جکڑا اترپردیش دلتوں پر مظالم کے معاملے
میں ملک میں سرفہرست ہے۔مسٹر مودی نے آج یہاں ہردوئی اور بارہ بنکی میں منعقد انتخابی جلسہ عام میں
کہا کہ ملک میں
غریبی اور بدحالی کے لئے ذمہ دار بدعنوانی اور کالے دھن
میں ساز باز کے خلاف مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بڑی
لڑائی لڑرہی ہے اور اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ہردوئی کے سی ایس این کالج میدان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر
مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں سرکاری اسپتال اور اسکولوں کی حالت بدتر ہے۔